جمعرات 12 نومبر 2026 - 20:01
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی قم المقدسہ کے اسپتال میں داخل

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی علاج کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے قم المقدسہ کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی علاج کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے قم المقدسہ کے ایک اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے ایک رکن نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی عمومی طبیعت اطمینان بخش ہے۔

دریں اثنا، قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر علی ابرازی نے اسپتال پہنچ کر ان کے علاج اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاج کے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات و اسپتال کی تمام دستیاب سہولتوں سے استفادہ کرنے پر زور دیا تاکہ انہیں بہتر طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha